قومی ایجنڈا کی تشکیل کیلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے :شجاعت

 قومی ایجنڈا کی تشکیل کیلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے :شجاعت

لاہور،اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،خصوصی نیوز رپورٹر، نیوز ایجنسیاں )پاکستان مسلم لیگ ْ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین ملکی سیاست میں ایک بار پھر متحرک۔۔۔

 سیاسی ملاقاتوں کے سلسلے کا آغاز ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے تمام قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ قومی ایجنڈا  کی تشکیل کیلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے ۔ سیاست دان ملکی مفاد کیلئے ذاتی انا قربان کریں۔ اعجاز الحق نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے ہر فورم پر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ۔ ملاقات میں چودھری شفاعت، مصطفی ملک اور طارق حسن بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں چودھری شجاعت حسین نے پنجاب ہاؤس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی ، اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ چودھری صاحب کو سیاست میں متحرک دیکھ کر خوشی ہوئی ، ملک میں سیاسی فضا میں بہتری اور قومی یکجہتی کے لیے چودھری شجاعت کا کردار نہایت ضرروی ہے کیونکہ وہ سب سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں