اخترمینگل کااستعفیٰ قبول نہ ہوا ، قومی اسمبلی کی 24نشستیں خالی

 اخترمینگل کااستعفیٰ قبول نہ ہوا ، قومی اسمبلی کی 24نشستیں خالی

اسلام آباد (ایس ایم زمان)قومی اسمبلی میں اس وقت کل 312 ارکان موجود جبکہ 24 نشستیں خالی ہیں ،رکن قومی اسمبلی اختر مینگل کااستعفیٰ تاحال سپیکر قومی اسمبلی نے منظور نہیں کیا۔

قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی کل نشستیں 213 آئینی ترمیم کیلئے 224 ار کان کی حمایت ضروری ہے ، قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی کل ممبران کی تعداد 99 ہے ،اس طرح قومی اسمبلی ممبران کی کل نشستیں 336 ہیں جس میں23 مخصو ص اور اقلیت کی نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس دائر ہے ، قومی اسمبلی کی ایک نشست ممبر کی وفات کے باعث خالی ہے ،پاکستان مسلم لیگ ن کی 111، پاکستان پیپلز پارٹی کی 68،متحدہ قومی موومنٹ کی 22، مسلم لیگ ق کی5، استحکام پاکستان پارٹی4،مسلم لیگ ضیا ،بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی میں ایک، ایک نشست ہے ۔ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ممبران کی تعداد 99 ہے ،سنی اتحاد کونسل کی 80، آزاد تحریک انصاف 8،جمعیت علما ئے اسلام ف 8، بلوچستان نیشنل پارٹی،مجلس وحدت المسلمین اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی 1،1نشست ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں