نواز،زرداری ، گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس:عدالت کادائرہ اختیارچیلنج

نواز،زرداری ، گیلانی کیخلاف توشہ خانہ  ریفرنس:عدالت کادائرہ اختیارچیلنج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت نمبر3کی جج عابدہ سجاد نے صدرآصف زرداری،سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کیے جانے پر نیب کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

دوران سماعت یوسف رضاگیلانی کے وکیل نے نیب اور عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوچکا، جس پرعدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا نیب آگاہ کرے کہ توشہ خانہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں ہے یا نہیں،بعدازاں سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں