جلاؤ گھیراؤ: 26 ملزموں کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

جلاؤ گھیراؤ: 26 ملزموں کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ میں حاجرہ نیازی سمیت 26 ملزموں کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کر دیا ،حاجرہ نیازی سمیت 26 ملزم حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت کے ڈیوٹی جج نے ضمانتوں پر سماعت کی ۔عدالت نے ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ملزم زرک خان ،گل زمان عثمان نوید،میاں احمد رحمان ،تیمور مجید،شہباز امیر ،ملزمہ بینا ذیشان،مکیہ سعید،راحیلہ کوثر،شرمیلا روت،سعیدہ ایوب، تنزیلہ عمران ،فاطمہ حیدر ،رضوانہ غضنفر ،فرحانہ فاروق،رخسانہ نوید،انعم شوکت ،توصیف خانم ،حاجرہ نیازی و دیگر نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے گلبرگ کینٹر جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں ملزموں علی ملک ، میاں اسلم اقبال اور شہزاد خرم کو اشتہاری قرار دے دیا ۔جج ارشد جاوید نے مقدمہ پر سماعت کی ۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش پر روپوش ہو چکے ہیں ، عدالت نے ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں