این اے 171،ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل،دفعہ 144نافذ

 این اے 171،ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل،دفعہ 144نافذ

لاہور ،رحیم یارخان(سیاسی نمائندہ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171رحیم یارخان3میں پولنگ کل صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی،انتخابی مہم گزشتہ رات12بجے ختم ہوگئی۔

پیپلزپارٹی،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں سمیت سات امیدوارمیدان میں ہیں، ضمنی الیکشن پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ،اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی،کوئی لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکے گا۔۔واضح رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے رئیس ممتاز مصطفی کے انتقال کرجانے پرخالی قراردی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں