اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات معاشی شعبوں میں تعاون سکیورٹی انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات   معاشی شعبوں میں تعاون سکیورٹی  انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا .ترجمان امریکی سفارت خانہ جوناتھن لالی کے مطابق ملاقات میں وسیع باہمی اور علاقائی اُمور، بشمول افغان پناہ گزینوں اور پناہ کے خواہاں افراد کے تحفظ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں معاشی شعبوں میں تعاون سکیورٹی ، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں