پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر انکوائری کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر انکوائری  کے فیصلے کیخلاف درخواست  سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر انکوائری فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض کو ختم کر کے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض کیا تھا کہ یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانی چاہیے تھی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست پر عائد اعتراض کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھا جائے گا۔درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں