پنجاب میں پاور شیئرنگ پی پی ،ن لیگ رابطہ کمیٹی کا چھٹا اجلاس آئندہ ہفتے طلب

پنجاب میں پاور شیئرنگ پی پی ،ن لیگ رابطہ کمیٹی کا  چھٹا اجلاس آئندہ ہفتے طلب

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹی کا چھٹا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیا ۔

 ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے مطالبات سے ن لیگ کے ارکان نے پارٹی  قیادت کو آگاہ کر دیا۔پیپلز پارٹی نے ضلعی امن کمیٹیوں، بیت المال اور زکوٰۃ کمیٹیوں اور لا آفیسرز کی تعیناتیوں میں نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیافی فنڈز دینے کے مطالبات بھی ن لیگ کے سامنے رکھے تھے ۔چھٹے اجلاس میں ن لیگ کی کمیٹی مطالبات تسلیم کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں