نواز شریف سیاسی محاذ پر متحرک ،ملک گیر دورے کرینگے

نواز شریف سیاسی محاذ پر متحرک ،ملک گیر دورے کرینگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے سبب مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 ن لیگ کے ذرائع نے بتایا نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نوازشریف پہلے مرحلے میں ملک گیر دورے کریں گے ، وہ سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے ۔بلوچستان کے بعد سندھ اور پھر خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے تینوں صوبوں کے بعد  وہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کرینگے ، نوازشریف جنوبی پنجاب بھی جائیں گے جہاں وہ پارٹی رہنمائوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی صدر بلوچستان میں پارٹی کو از سر نو متحرک کرنے کے لیے تنظیم نو کریں گے ، پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے ، پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کے لئے مشاورت کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا، نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں چاروں صوبوں میں یونین کونسل تک پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں