بنوں :سرکاری اراضی پر مبینہ قبضہ:بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری

بنوں :سرکاری اراضی پر مبینہ قبضہ:بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے بنوں میں سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کرنے کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت بنوں میں جج ہمایوں دلاورسمیت 4 ملزموں  کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی،تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ محبوب الحسن نے جج ہمایوں دلاور سمیت 4 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ۔ عدالت نے حکم دیاکہ ملزموں کی گرفتاری اور عدالت میں پیش ہونے تک وارنٹ مؤثر رہے گا،پولیس کے مطابق جج ہمایوں دلاورکے بھائی، والد اور رجسٹرار کے بھی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا کہناتھاکہ 39 کنال کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر سپیشل جج ایف آئی اے اسلام آباد کورٹ ہمایوں دلاور، ان کے والد، بھائی اور چچا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی کیونکہ انہوں نے بنوں میں ڈیڑھ ارب مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا ملزمان نے جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کر کے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں