نظرثانی درخواستیں خارج،نیشنل پارک ایریا میں ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ برقرار

نظرثانی درخواستیں خارج،نیشنل پارک ایریا میں ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورنٹس کی نظرثانی درخواستیں خارج کرتے ہوئے نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورنٹس بند کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا،عدالت عظمیٰ نے نظرثانی درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی۔

 آبزرویشنز بھی واپس لے لیں جس میں عدالت نے ریسٹورنٹس کوکسی اورجگہ لیزکے  وقت ترجیح دینے کی آبزرویشن واپس لی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورنٹس نے رضاکارانہ 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کے ساتھ مذاق اور توہین آمیز ہے ،عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پرلیز دی جائے ، سپریم کورٹ لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو حذف کرتی ہے اور فیصلے پر من و عن عمل کرنے کا حکم دیتی ہے ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 2 ماہ قبل نیشنل پارک پیر سوہاوہ روڈ پر مونال تمام ریسٹورینٹس 3 ماہ میں مکمل ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں