مولانا نے ڈیل کرنی ہے آج نہیں تو کل :بیرسٹرسیف

مولانا نے ڈیل کرنی ہے آج نہیں تو کل :بیرسٹرسیف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا فضل الرحمن کبھی ہمارے ہاتھ نہیں تھے ،جن فضائوں میں ان کو مزہ آتا ہے وہ انہی میں اڑنے کی کوشش کرتے ہیں،رہنما جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ابھی تک پیپلزپارٹی کو بھی علم نہیں کہ کونسی ترامیم حکومت لانا چاہتی ہے۔

بظاہر ترمیم میں حکومت کی بدنیتی دکھائی دیتی ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے کامران مرتضیٰ نے کہا اگر ترامیم کا کوئی فائدہ ہے تو بحث ہونی چاہئے ،جو باتیں ہورہی ہیں،ابھی تک افواہیں ہیں،ہم بھی اس وقت تک کوئی موقف نہیں دیں گے جب تک کوئی چیز سامنے نہیں آتی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر تین سال دیں گے تو بات 68 سال تک چلی جائے گی،کیونکہ اس وقت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی عمر 64 سال ہے ، اگر ترمیم ہوجاتی ہے توقاضی فائز عیسیٰ مزید تین سال رہیں گے ،اگرآئینی ترامیم ہوتی ہے تو اس میں ہمارے ہم خیال ججز بڑھ جائیں تو اسمیں ہما را فائدہ ہو گا یہ چیز ہم نے سوچ بنا لی تواس سے ملک کا نقصان ہے ۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا مولانا فضل الرحمن ہمیشہ اپنی اڑان اڑتے ہیں،وہ کبھی تصادم، مخدوش حالات میں ٹھہرنے والے نہ تھے ، نہ ہیں ، نہ ہوں گے ،مولانا نے اپنی سٹریٹجی رکھی ہوتی ہے ، وہ بڑھک مارتے ہیں،غصہ کرتے ہیں ، اسکے بعدوہ پتلی گلی سے نکل کر اپنا کوئی نہ کوئی فائدہ لے لیتے ہیں،مولانا نے ڈیل کرنی ہے ، آج نہیں تو کل ہوجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں