سپیکر کی اجازت سے مکمل پروسیجر کیساتھ گرفتاریاں ہوئیں:آئی جی اسلام آباد

سپیکر کی اجازت سے مکمل پروسیجر کیساتھ  گرفتاریاں ہوئیں:آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پولیس مکمل ایمانداری سے اپنا کام کررہی ہے۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،کرائم ریٹ کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اور بہتری آئے گی،عدالت میں زیر سماعت کیس پرکوئی کمنٹس نہیں کرسکتے ،متعدد ایف آئی آرز درج ہیں،سپیکر کی اجازت سے مکمل پروسیجر کے ساتھ گرفتاریاں ہوئی ہیں،کوئی قانون سے بالاتر نہیں،جو بھی ایف آئی آرز میں نامزد ہیں،قانون کے مطابق گرفتار کرکے عدالت پیش کیا،عدالت نے آٹھ روز کا ریمانڈ دیاہے ،تفتیش چل رہی ہے ،ہر کام پروسیجر کے مطابق کیاہے ، قومی اسمبلی کا تمام پروسیجر موجودہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں