ہائیکورٹ :وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ملتان کی تعیناتی روکنے کا حکم

ہائیکورٹ :وائس چانسلرزرعی  یونیورسٹی ملتان کی تعیناتی روکنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل روک دیا،عدالت نے حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے عبوری تحریری فیصلہ جاری کردیا،درخواست گزار ڈاکٹر شفقت سعیدکے وکیل نے موقف اپنایا وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے قائم کردہ حکومتی سرچ کمیٹی غیرقانونی ہے ،سرچ کمیٹی میں سیاسی افراد کو شامل کیاجانامیرٹ اور قوانین کی خلاف ورزی ہے ،استدعا ہے عدالت وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی تشکیل کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں