حماد اظہر سے امیر العظیم کی ملاقات ، اعلانیہ مارشل لا کے خلاف مشترکہ جدو جہد پر تبادلہ خیال

حماد اظہر سے امیر العظیم کی ملاقات ، اعلانیہ  مارشل لا کے خلاف مشترکہ جدو جہد پر تبادلہ خیال

لاہور(سپیشل رپورٹر ، سیاسی نمائندہ) تحریک انصاف کے قائم مقام صدر حماد اظہر کی جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک میں نافذ غیر اعلانیہ مارشل لا کے خلاف ، آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد اور طریقہ کار پر گفتگو ہوئی۔

 اس موقع پر حماد اظہر نے مزید کہاکہ 13 ستمبر جمعہ کو ملک میں جاری ظلم و جبر،تشدد، فسطائیت کے خاتمے ، مینڈیٹ کی واپسی، بانی پی ٹی آئی اور تمام پابند سلاسل لیڈر شپ کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے تمام مرکزی رہنما¶ں کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں