جعلی دستاویزات پر 92نرسیں سعودی عرب بھیجنے والوں کانام ای سی ایل میں شامل

جعلی دستاویزات پر 92نرسیں  سعودی عرب بھیجنے والوں  کانام ای سی ایل میں شامل

لاہور (نیوز رپورٹر )جعلی دستاویزات پر 92 نرسوں کوسعودی عرب بھیجنے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

مذکورہ نرسیں گزشتہ سال سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوئی تھیں، جس پر معاملے کو پاکستانی سفارتخانے کے سپرد کر دیا تھا اور وزیراعظم نے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ذرائع کے مطابق اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرزغلام فرید اور میاں ذوالفقار کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں،ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے ۔ بیوروآف امیگریشن قانون کی خلاف ورزی پرعلیحدہ کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔ وزارت سمندر پار پاکستانی نے متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کوخط لکھاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں