انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے  کی آخری تاریخ 30ستمبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

اب تک تقریباً 14 لاکھ 25 ہزار افراد نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دئیے ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سالانہ 6 لاکھ روپے سے زیادہ آمدن والے افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں ، گھر، پراپرٹی یا گاڑی کے مالکان کیلئے بھی انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ضروری ہے ، مقررہ حد سے زیادہ آمدن والے کاروباری افراد بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں