باجوڑ :پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ایک ورکر اور پولیس اہلکار شہید

باجوڑ :پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ایک ورکر اور پولیس اہلکار شہید

پشاور، لکی مروت، باجوڑ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا، پولیسنے مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے سلارزئی میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ  سلارزئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ادھرباجوڑ پولیس نے بھی پولیس لائن گراؤنڈ ہیڈ کوارٹرز خار میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔باجوڑ پولیس اہلکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور شہادتوں سے تنگ آگئے ہیں۔ علاوہ ازیں لکی مروت میں پولیس کا احتجاج بدھ کو تیسرے روز بھی جاری رہا، اہلکاروں نے مزید دو مقامات منجیوالہ چوک اور درہ پیزو میں بھی دھرنا دیا۔ دھرنوں سے شہر کو ملانے والے راستے کٹ گئے ۔ اہلکاروں کا مطالبہ ہے کہ پولیس کو مکمل اختیار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں