لاہور میں بارش کا امکان
لاہور (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ24گھنٹے کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران گوجرانولہ میں 1ملی میٹر اور لاہور میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔