مجھے کورونا،آوازیں آرہیں عمرایوب کو جپھی ڈالتے جائیں :اویس لغاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے بتایا کہ انہیں کورونا کی شدید علامات ہیں، ارکان دور رہیں، اویس لغاری سوال کا جواب دینے کیلئے کھڑے ہوئے تو کہا میں بیمار ہوں۔
بیماری کے باوجود ایوان میں جواب دینے آیا ہوں،ارکان کی جانب سے ماسک لگائے اویس لغاری کیلئے مزاحیہ تبصرے کیے گئے ، ارکان نے کہا انہیں منکی پاکس ہے اور ارکان کی زندگیاں داؤ پر ہیں، اویس لغاری نے کہا کہ لگتا ہے مجھے کورونا ہے ،ارکان نے ڈپٹی سپیکر سے مطالبہ کیا کہ انہیں کہیں کہ پہلے ٹیسٹ کرائیں،ڈپٹی سپیکر نے کہا آپ جائیں، ٹیسٹ کرائیں۔وفاقی وزیر بولے آوازیں آرہی ہیں کہ جاتے ہوئے عمر ایوب کو جپھی ڈالتے جائیں، سپیکر کے کہنے پر اویس لغاری نے ایوان سے جاتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کی طرف مذاق میں ہاتھ بڑھادیا تو عمر ایوب نے گلے ملنے کے لیے ہاتھ آگے کردیئے جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے ۔