علی امین کے بیان پر احتجاج :صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران مائیک اٹھالیے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران ان کے سامنے سے مائیک اٹھالیے ۔
صحافیوں نے مؤقف اپنایا کہ علی امین گنڈا پور نے اب تک صحافیوں کے خلاف بیان پر معافی نہیں مانگی، شبلی فراز نے بھی احتجاج کرنے والے صحافیوں کے خلاف غلط گفتگو کی، احتجاج کے باعث پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس مکمل کیے بغیر واپس جانے پرمجبور ہوگئے ۔سلمان اکرم راجہ نے صحافیوں سے کہا کہ وہ علی امین گنڈاپور سے بات کریں گے ۔