پنجاب:فیملی کورٹ ،قیدی کے وکالت نامہ پر کورٹ فیس ختم
لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب میں کورٹ فیسوں میں کمی،گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔پنجاب حکومت نے کورٹ فیس ، مصدقہ کاپی ودیگر عدالتی معاملات پر کورٹ فیسوں میں 5سو فیصد تک اضافہ کیا۔
تھا جس پر وکلاسراپا احتجاج بن گئے ،اور سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کورٹ فیس میں اضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا،جس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی قائم ہوئی جس نے سفارشات مرتب کرکے پنجاب حکومت کو بھجوادیں جنہیں پنجاب حکومت نے من وعن تسلیم کرلیا اب گورنر پنجاب کی جانب سے دستخط کے بعد بورڈ آف ریونیو کی جانب سے فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجس کے مطابق اب سول کورٹ سے آرڈر یا فیصلہ کی مصدقہ کاپی کے لئے ون ٹائم 100 روپے ، ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلہ کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم 500 روپے فیس مقرر کر دی گئی، مصدقہ کاپی کی کورٹ فیس فی پیج 100 روپے سے کم کر کے 10 روپے کردی گئی،پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظر ثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس مقرر کی گئی ،سی پی سی سیکشن 15 کے تحت ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس مقرر کی گئی ہے ،کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو، سول کورٹ فیس 10 ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسز میں درخواست پر کورٹ فیس 100 روپے سے کم کر کے 10 روپے کردی گئی،کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 10 روپے کردی گئی،مزارع کو معاوضے کی ادائیگی درخواست یا پٹیشن پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 100 روپے ،کورٹ یا اتھارٹی کو کیس کے ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 100 روپے ،ہائی کورٹ میں کیس ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے ،ریکارڈ طلبی کی درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے ادا کرنا ہوگی ،رائٹ آف ایکوپیسنی میں دعویٰ یا عرضداشت کی درخواست پر ون ٹائم کورٹ فیس 500 روپے مقرر ہے ،طلاق ایکٹ 1869 کے تحت حلف نامہ پر کورٹ فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے ،سول، کریمنل کورٹ، ریونیو کورٹ میں وکالت نامہ یا مختار نامہ جمع کروانے پر کورٹ فیس 100 روپے مقرر کردی گئی،ہائیکورٹ یا بورڈ آف ریونیو میں وکالت نامہ پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 200 روپے مقرر کی گئی ہے ،فیملی کورٹ اور قیدی کے وکالت نامہ پر کورٹ فیس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔