شیخ امتیاز پر مقدمات میں پولیس کو غلط معلومات فراہم کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز پر درج مقدمات میں پولیس کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے پر درخواست گزار کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور ایم پی اے شیخ امتیاز پر درج مقدمات میں پولیس کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے پر درخواست گزار کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس فاروق حیدر نے شیخ امتیاز کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا پرانی تاریخ میں نامزد کرکے شیخ امتیاز کو گرفتار کیا گیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔