پانچویں جماعت کا طالبعلم اغوا زیا دتی کے بعد قتل ،3ملزم گرفتار

پانچویں جماعت کا طالبعلم اغوا زیا دتی کے بعد قتل ،3ملزم گرفتار

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر )تھانہ صدر کے علاقہ میں پانچویں کلاس کے طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا،لاش کھیتوں سے ملی ، لواحقین لاش سڑک پر رکھ کر سراپااحتجاج بن گئے ، 3ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقے شیخ رجادہ کا رہائشی 12سالہ ابوبکر 3 روز پہلے گھر سے باہر نکلا مگر واپس نہ آیا،ورثا کو تلاش کے باوجود بچے کا سراغ نہ مل سکا، تھانہ صدر پولیس نے تفتیش کادائرہ وسیع کرتے ہوئے امیر حمزہ ، معظم اور عصمت بھولی کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے ابوبکر کو اغوا کے بعد زیادتی کرکے قتل کیااور لاش کھیتوں میں پھینک دی ،پولیس نے نشاندہی پر مقتول طالبعلم کی لاش بر آمد کرکے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ، بعدازاں مقتول ابوبکر کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا،ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزموں نے طالبعلم کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا ہے ،پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔سی پی او ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ میڈیکل اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش عمل میں لائی جائیگی اور میرٹ پر تفتیش کرکے ملزموں کو قرارواقعی سزادلائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں