جاوید بٹ قتل ،شوٹراوراسکا ساتھی گرفتار ،اعتراف جرم کرلیا

جاوید بٹ قتل ،شوٹراوراسکا  ساتھی گرفتار ،اعتراف جرم کرلیا

لاہور (کرائم رپورٹر)طیفی بٹ کے بہنوئی مقتول جاوید بٹ پرفائرنگ کرنیوالے شوٹر الیاس اور اسکے ساتھی اظہر بٹ کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ پولیس نے پشاور سے گرفتار کرلیا ،دونوں نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا۔

شوٹر اظہر بٹ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا،وہ پہلے بھی کئی بار گرفتار ہوا ، اسکے گینگ کا ایک ساتھی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوچکاہے ۔ اظہر نے ساتھی کی ہلاکت کے بعد جرائم کی دنیا چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کردیا تھا، وہ انارکلی میں گارمنٹس شاپ پر بھی کام کرتا رہا ۔ اظہر اسلامپورہ میں بیوی اور بچوں کیساتھ کرایہ کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا ۔ معاشی حالات سے تنگ آکر اس نے دوبارہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا اوراپنے تین ساتھیوں کیساتھ ملکر جاوید بٹ کے قتل کی سپاری لی۔ پولیس ان کے ریکی کرنے والے فرار دوساتھیوں کو بھی گرفتارکرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں