فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

 فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار  الطاف حسین انتقال کر گئے

لاہور(دنیا مانیٹرنگ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے ۔فلم انڈسٹری کو 80 سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے۔

انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی فلم ‘تیرے پیار نوں سلام’ کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969ء ‘‘پنچھی تے پردیسی’’ سے کیا۔مگریہ فلم کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی بارہ سال بعد 1981ء میں انھوں نے ‘‘اتھرا پتر’’ بنائی جو کامیاب ثابت ہوئی ۔ اسی سال ان کی فلم ‘‘سالا صاحب ’’ باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی ۔ 1983ء الطاف حسین کے لیے مبارک ترین ثابت ہوا ان کی تین فلمیں ‘‘ صاحب جی’’ ،‘‘قدرت’’ ، ‘‘لاوارث’’ کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ۔ اسی سال ان کی ایک اور فلم ‘‘رستم تے خان’’ جس میں سلطان راہی اور یوسف خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے کامیاب رہی ۔1984ء میں لگ بھگ ان کی دس فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے تین فلمیں ‘‘چوڑیاں’’ ‘‘ نکاح’’ ، اور ‘‘مہندی’’ کامیاب ہوئیں۔ 1985ء میں ان کی فلم‘‘دھی رانی’’،1988ء میں فلم ‘‘نوری’’بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں