سال کا دوسرا چاند گرہن کل ہوگا،پاکستان میں نظارہ نا ممکن
کراچی (آئی این پی)رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل 18 ستمبر کو ہو گا، پاکستان میں نظارہ نا ممکن ہے۔
جزوی چاند گرہن امریکا و یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔چاند گرہن کا آغاز صبح 7 بجکر 12 منٹ پر ہوگا جو 8 بجکر 15 منٹ تک جاری رہے گا، پینمبرل مرحلے کا اختتام 9 بجکر 47 منٹ پر ہوگا۔واضح رہے چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی جس کی وجہ چاند نظر نہیں آتا۔