پاکستان میں ایم پاکس کے چھٹے مریض کی تصدیق،پمزہسپتال منتقل
اسلام آباد(نیوزرپورٹر )وزارت قومی صحت نے پاکستان میں ایم پاکس کے چھٹے مریض کی تصدیق کردی ، جس کو پمز ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔۔۔
وزارت صحت بارڈر ہیلتھ سروسز عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کے دوران مریض کی تشخیص کی، 44 سالہ شخص خلیجی ممالک سے آیاہے ، مریض تندرست ہے ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ اب تک ایئرپورٹس پر چھ لاکھ تیس ہزار مسافروں کی سکریننگ کی ہے۔