جس طرح مشرف کیخلاف تحریک چلائی اسی طرح ان کیخلاف چلائیں گے ، حامد خان
اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہوتے ہوئے کوئی اور آئینی عدالت نہیں بن سکتی۔۔۔
وکلا کسی صورت حکومت کو اجازت نہیں دیں گے اور جس طرح مشرف کیخلاف تحریک چلائی اسی طرح ان کیخلاف چلائیں گے ۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی پیکیج لانے کا ماحول ہے اور نا وقت، آئینی ترامیم کے معاملے پر آئین کا جنازہ نکالا جارہا ہے ، یہ فارم47 کے ایم این ایز ہیں، انہیں جب مرضی گھیرکر جو مرضی کرالیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر فیڈرل کانسٹیٹیوشن کورٹ بنانے ہے تو پہلے ہم وکلا کی لاشوں پر سے گزرنا پڑے گا، 19 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے تحریک کا آغاز کریں گے ۔