آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر )روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کی طرف سے متعدد شعبوں میں سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیاگیا، اس موقع پر ملاقات میں معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے ان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں