منڈیوں میں جلسے انسانیت کی تذلیل

منڈیوں میں جلسے انسانیت کی تذلیل

راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے چوروں کو تحفظ دیا ہے ان پر آرٹیکل6 لگنا چاہیے ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بھی کہنا ہے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا اگر ملک تباہ ہوجاتا ہے ۔علیمہ خان نے کہا کہ ان کا سارا پیسہ اور جائیدادیں باہر پڑی ہیں، ہمیں اب اپنے گھروں سے نکلناہوگا، ہمیں جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے لئے نکلنا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت این او سی نہیں دیتی جلسہ نہیں کرنے دیتی اس لیے اب احتجاج کریں گے ، یہ ہرجلسے کی اجازت کسی نہ کسی مویشی منڈی کی دیتے ہیں یہ عوام کو مویشی سمجھتے ہیں اس لیے ایسا کررہے ہیں، مویشی منڈیوں میں جلسے کی اجازت دے کر یہ انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں