سفیروں کا سڑک کے ذریعے سفر کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے :گورنر پختونخوا

سفیروں کا سڑک کے ذریعے  سفر کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت  کی غلطی ہے :گورنر پختونخوا

پشاور (آئی این پی ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔سفیروں کا سڑک کے ذریعے سفر کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے ۔

 فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بس جلسہ، دھرنا اور ناچ گانے کا ہی پتہ ہے ، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ، آپ کبھی گرڈ سٹیشنز پر حملے کرتے ہیں،کبھی کچھ، صوابی میں ہونے والا دھماکا شارٹ سرکٹ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے اگر یہ شارٹ سرکٹ سے پیش آیا ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ انکا کہنا تھا کہ 11 ملکوں کے سفیروں کو کیوں سٹرک کے راستے سے سوات لے جایا گیا ،پارا چنار میں آگ کی ہولی کھیلی جارہی ہے ،گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سب سے بڑا کارنامہ بی آر ٹی کی کرپشن ہے ، ہیلتھ کا ستیاناس ہے ،صوبے کا بیڑا غرق کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں