فیصل امین گنڈا پور کا گورنرخیبرپختونخوا کیخلاف 50کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

فیصل امین گنڈا پور کا  گورنرخیبرپختونخوا کیخلاف  50کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے بھائی فیصل امین گنڈا پور نے گورنر کے خلاف سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

 درخواست میں فیصل امین گنڈاپور نے 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ کیس میں ٹی وی چینل اور اینکر پرسن کو بھی فریق بنایا ہے ۔درخواست میں کہا گیا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ٹی وی  شو میں جھوٹے الزامات لگائے ، علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ ہیں اور گورنر نے ان کی عزت کو نقصان پہنچایا ، وزیراعلیٰ سے معافی مانگی جائے اور 50 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں