لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر، دنیا نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اپنی ریٹائرمنٹ پر یکم اکتوبر کو سیکرٹری دفاع کا عہدہ سنبھالیں گے ،ان کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کیلئے کی گئی ہے ، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری دفاع تعینات رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں