پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پرڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے  پرڈی سی لاہور کیخلاف توہین  عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پرڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس فاروق حیدر 30 ستمبر کو سماعت کریں گے ۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈی سی لاہور نے عدالتی احکامات کے باوجود جلسے کی اجازت نہیں دی۔ ڈی سی لاہور نے 16 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کی تاریخ کے بارے میں میں آگاہ کرنا تھا مگر بار بار یاددہانی کے باجود ڈی سی کی جانب سے جلسے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا،عدالت توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں