سپریم کورٹ:مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس یکم اکتوبر کو مقرر

سپریم کورٹ:مونال ریسٹورنٹ  سمیت دیگر کیخلاف توہین  عدالت کیس یکم اکتوبر کو مقرر

اسلام آباد (آئی این پی )مارگلہ ہلز سے کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔اٹارنی جنرل اور چیئرپرسن سی ڈی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں