وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ پر دوسری بار آتشزدگی

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی  رہائشگاہ پر دوسری بار آتشزدگی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں دوسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ،عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ جی او آر لنک کلب روڈ پر گزشتہ رات شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

جس کے باعث بیڈ روم سے ملحقہ درخت اور لائٹس جھلس گئیں جبکہ ایک گاڑی کی چھت کو بھی نقصان پہنچا، آتشزدگی سے گیراج کا شیڈ بھی جھلس گیا،گزشتہ ہفتے بھی آتشزدگی کا واقعہ رات کے اوقات میں پیش آیا تھا، آگ لگنے سے واشنگ مشین، لائٹس، درختوں کو نقصان پہنچا ،ایئر کنڈیشنر جل گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں