قلعہ کالروالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ، 7افراد قتل

قلعہ کالروالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ، 7افراد قتل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 7افراد قتل کردئیے ،مقتولین ہمشیرہ کے جنازہ سے واپس گاؤں جارہے تھے کہ تھانہ قلعہ کالروالہ کے علاقہ مالوکے بھلی میں کار سوار مخالفین نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجہ میں ماڑی کلاں ضلع شیخوپورہ کے رہائشی 50سالہ قاری اشفاق ،35سالہ نثار احمد ، انور ، ماسٹر شفاقت ،نیکا اور نامعلوم ڈرائیور سمیت 7افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فریقین کا آپس میں زمین کا تنازع چل رہا ہے ،مقتولین کا تعلق ضلع شیخوپورہ کے تھانہ نارنگ منڈی کے گاؤں ماڑی کلاں سے ہے ، آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی اور ڈی پی او سیالکوٹ کو جلد ملزم گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈی پی او نے تین ٹیمیں تشکیل دے دیں ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں