پارلیمانی رہنمائوں کا آج ان کیمرا اجلاس ملتوی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا آج ہونے والا ان کیمرا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہان کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے آئندہ شیڈول سے متعلق باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔دوسری طرف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اجلاس کے حوالے سے اس سے پہلے بھی کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔