پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون جمہوریت کیلئے ضروری،رانا ثنا
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ نے کہا ہے تحریک انصاف کسی کے وجود کو تسلیم کرنے اور نہ کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے ، اس کا یہ رویہ قابل برداشت نہیں ہے ۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے اس لیے پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کیلئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے سیاسی جماعت کے طور پر نہ حکومت میں رویہ اپنایا نہ اپوزیشن میں، کبھی شارٹ مارچ، کبھی لانگ مارچ، کبھی اسلام آباد کا گھیراؤ، کبھی حکومت توڑ دی، پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں ہے ۔