پنجاب:6اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سمیت11افسروں کے تقررو تبادلے
لاہور( سیاسی نمائندہ )پنجاب حکومت نے 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت 11 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد کو چیف آپریٹنگ افسر ٹیوٹا تعینات کر دیا گیا۔
ان کی جگہ عثمان خالد کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان لگا دیا گیا،قرۃالعین میمن کو ڈی سی مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا۔ڈی سی گوجرانوالہ محمد طارق کو عہدے سے ہٹا دیا گیاان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ نوید احمد کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ،ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمرانہ توقیر کو ڈی سی وہاڑی،فرحان فاروق کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور،سفیع اللہ خان کو ڈپٹی کمشنر چنیوٹ تعینات کر دیا گیا۔محمد عمر سے ڈی سی چنیوٹ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ظہیر انور کو ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ۔عثمان علی ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز،آصف حسین ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو افسر پی ایس پی اے تعینات کر دیا گیا،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جا نب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔