پی ٹی آئی کی قیادت لاہور میں احتجاج کی کال دینے کے بعد روپوش ہو گئی

پی ٹی آئی کی قیادت لاہور میں احتجاج  کی کال دینے کے بعد روپوش ہو گئی

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پنجاب سمیت لاہور کی قیادت شہر لاہور میں احتجاج کی کال دینے کے بعد روپوش ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ روپوش ہونے والی قیادت میں پی ٹی آئی پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر، پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز، میاں اسلم اقبال اور دیگر شامل ہیں، قیادت کے روپوش ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکن کنفیوز ہیں کہ وہ بغیر قیادت کے کس طرح احتجاج کیلئے مینار پاکستان پہنچیں گے جبکہ احتجاج کی قیادت کون کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں