نوازشریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات تعاون بڑھانے پراتفاق

نوازشریف سے آسٹریلوی  ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات  تعاون بڑھانے پراتفاق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کی،دونوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے ۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا پارٹنرشپ نہایت اہمیت کی حامل ہے اور حکومت آسٹریلیا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کی جائے گی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں