علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں1مہینے کی توسیع ، دو مقدمات میں راہداری ضمانت منظور

علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت  میں1مہینے کی توسیع ، دو مقدمات  میں راہداری ضمانت منظور

پشاور(آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں1مہینے کی توسیع کردی۔کیس کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

، وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اسلام آباد جانا چاہتا ہے ، لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے ۔ حفاظتی ضمانت آج تک تھی، آج ختم ہورہی ہے ،عدالت نے علی امین کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔پشاور ہائیکورٹ نے گنڈاپور کی دو مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی ، راہداری ضمانت درخواست پر سماعت جج چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی عدالت میں پیش ہوئی ۔وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں،درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے عدالت نے علی امین گنڈاپور کی دو مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں