ربڑ کی گولیاں اور زہریلی شیلنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ربڑ کی گولیاں اور زہریلی شیلنگ  کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور( کورٹ رپورٹر)پرامن مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور زہریلی شیلنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ زہریلی آنسو گیس سے آنکھیں، معدہ اور پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔

درخواست خاتون فائزہ مراد کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف  اختیار کیا گیا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی پرامن احتجاج کررہی ہے ۔فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور احتجاج میں پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا۔ پرامن مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور زہریلی آنسو گیس شیلنگ کی گئی۔ ربڑ کی گولیوں میں موجود زہریلے مادے سے متاثرہ شخص کو نقصان ہوسکتا ہے ۔ عدالت پرامن احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم دے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں