ملک میں فسا د ی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں :مصدق ملک

ملک میں فسا د ی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں :مصدق ملک

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے ،انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی، ملک میں سختی کے بعد بہتری کی گنجائش پیدا ہورہی ہے تو اس میں کیا برا ہے۔

 جس شخص نے ماضی میں چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا، وہی ایس سی او کانفرنس سے پہلے کنٹینرز لگوارہا ہے ، اگر کوئی آجائے گا اور سرمایہ کاری کرے گا توآپ آگ کس کو لگانا چاہتے ہیں،احتجاج کیلئے یہ خاص وقت آپ کے پاس کیوں ہوتا ہے ۔مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر سے پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے ، حکومتی اقدامات سے معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ہمارا خسارہ 80 فیصد کم ہوگیا ہے ، مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے ،حکومت کا فوکس اس وقت کسانوں پر ہے ، ملکی معیشت ترقی کرے گی توعام آدمی کو نوکری ملے گی، عام آدمی کو نوکری ،گھر اور ترقی چا ہئے ۔انہوں نے کہا کہ چند دن میں ایس سی او کانفرنس ہونے جا رہی ہے ، سعودی عرب سے بڑا وفد پاکستان آرہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں