پنجاب میں 19افسروں کے تقرر و تبادلے ،ریلوے میں 8افسر تبدیل

پنجاب میں 19افسروں کے تقرر و  تبادلے ،ریلوے میں 8افسر تبدیل

لاہور(سیاسی نمائندہ ، اپنے کامرس رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے 19 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔تقرری کے منتظر محمد کفایت اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈ ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔

آفتاب احمد کی خدمات ایڈیشنل سیکرٹری سائوتھ پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔تقرری کے منتظر سجاد احمد کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو قصور تعینات کر دیا گیا۔تقرری کے منتظر محمد اویس کو سیکشن افسر انڈسٹریز،عثمان چودھری کو سیکشن افسر سپیشل ایجوکیشن،تقرری کے منتظر خضران علی کو سیکشن افسر فنانس ڈیپارٹمنٹ،ارسلان بشیر کو کو سیکشن افسر ایل اینڈ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ،محمد اویس کو سیکشن افسر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔سیف اللہ جاوید کو سیکشن افسر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،مجاہد عباس کو سیکشن افسر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ،مجاہد ظفر کو سیکشن افسر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،غلام حسین کو سیکشن افسر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،محمد عامر کو سیکشن افسر فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیاگیا۔اس کے علاوہ محمد فرقان کو سیکشن افسر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،طلحہ نعیم کو سیکشن افسر زکوٰۃ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔

گل عباس کو سیکشن افسر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، اعجاز کو سیکشن افسر ایل جی اینڈ سی ڈی،سدرہ ستار کو سیکشن افسر ویلفیئر 2 ویلفیئر ونگ،سفا عابد کو سیکشن افسر ویلفیئر 3 ویلفیئرونگ تعینات کر دیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ریلوے انتظامیہ نے شعبہ سول انجینئرنگ گریڈ 18کے 8افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18کے آفیسر ڈی ای این ون کراچی محمد سہیل جاوید کو ڈی ای این ٹو کراچی،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کراچی مزمل حسین کو ڈی ای این ون کراچی ،ڈی ای این سکھر حافظ بدرالعارفین کو ڈی ڈی پراپرٹی اینڈ لینڈ کراچی،ایکسیئن ٹریکس توصیف ظفر کو ڈی ای این ویگن مغل پورہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس ٹو مورومس ارسہ صدیقی کو ایکسئین ٹریکس ہیڈ کوارٹر ،ڈی ای این سکھر ٹو رانا جاوید بن عبد القیوم کو ڈی ڈی ورکس ٹو مورو،اور ڈی ای این مغل پورہ عبد الرحمن کوڈی ای این ٹو سکھر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں