پی ٹی آئی جے شنکر کو شہدا کے تباہ مزاروں پر بھی لے جائے : عرفان صدیقی
اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو شہدا کے تباہ مزاروں پر بھی لے جائے ۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیرِ خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی ۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہدا کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے ۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ یہ کر کے پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں گے ۔