لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 18دہشتگرد گرفتار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 18دہشتگرد گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 134 آپریشن کرتے ہوئے 18 دہشت گرد گرفتار کیے۔

جن میں فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب، گوجرانوالہ، پاک پتن، بہاول نگر، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، منڈی بہائوالدین، میانوالی میں کی گئی۔ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 18 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار دہشت گردوں میں فیض عظیم طارق آصف عرفان احسان فتح وغیرہ شامل ہیں، دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج القاعدہ داعش اور دیگر تنظیموں سے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں