علیمہ خان اور عظمیٰ خان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

علیمہ خان اور عظمیٰ خان جسمانی  ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی علیمہ خان، عظمیٰ خان کو گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔سیشن عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکے بھائی عدنان خان کو بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا۔ ڈیوٹی جج نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر ملزموں کوآج انسداد دِہشتگردی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے عمران خان کی بہنوں کو 2 روز قبل اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں